Translate Into

Dehshat Gardī Kay Khilāf Jang, Pāk America Taٴāwun Aur Us Ke Asarāt (Jild Daūm) Vol-2

Dehshat Gardī Kay Khilāf Jang, Pāk America Taٴāwun Aur Us Ke Asarāt (Jild Daūm) Vol-2
Rs.0.00
Rs.750.00
ISBN:
978-969-448-796-0
Category:
Language:
Urdu
No. of Pages:
228
Binding:
Paperback
Description:

دو جلدوں پر مبنی زیر نظر کتاب پاکستان کی سینیٹ میں پروفیسر خورشید احمد کی ان تقاریرکی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے جو دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں تعاون کے ضمن میں پاکستان میں کیے جانے والےفیصلوں اور ان کے اثرات سے بحث کرتی ہیں۔
جلداول کاپہلا حصہ خارجہ پالیسی کی تشکیل کے تقاضوں کی نشان دہی کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے دوران مختلف مراحل اور پیش آنے والے مختلف واقعات پر عمل درآمد کے پسِ منظر میں ہے۔ اس حصہ کاپہلا جزو پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ معاملات سے متعلق ہے۔جبکہ دوسرا جزو ان عالمی حالات و واقعات سے متعلق ہے جن کی وجہ سے پاکستانی حکومت امریکی دباؤ کی بناء پر اپنےمفاد میں اور انصاف کی بنیاد پر اقدام کرنے سے معذور رہی اور یا گریز کرتی رہی۔
جلد دوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکہ تعاون کے ان اثرات سے بحث کرتی ہے جو براہ راست پاکستان اور پاکستانیوں کے حالات پر اثرانداز ہوئے۔ ان اثرات کا دائرہ یوں تو زندگی کے ہر دائرہ تک پھیلا ہوا ہے کتاب کی جلد دوم داخلی سلامتی اور امن وامان کے امور سے متعلق بحث کرتی ہے۔
اس مجموعی تناظر میں یہ کتاب پاکستان کی سیاست، بین الاقوامی تعلقات اور دہشتگردی اور اس کے خلاف جنگ کے حوالہ سے قانونی اور سیاسی پہلوؤں پر ایک بے حد اہم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ جو پالیسی سازوں، بین الاقوامی، سیاسی اور دفاعی امورپر نظر رکھنے والے ماہرین اور طالب علموں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔
:پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پرمشتمل’ ارمغانِخورشید سیریز ‘کے عنوان سے آئی پی ایس پریس کی یہ دوسری کتاب ہے۔ اس سیریز میں درج ذیل کتب بھی شامل ہیں
• پاکستان کی نظریاتی اساس ،نفاذ شریعت اور مدینہ کی اسلامی ریاست
• دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلددوم]
• اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش
• آئین-اختیارات کا توازن اور طرزِ حکمرانی
• پاکستانی معیشت کی صورتحال: مسائل ،اسباب اور لائحہ عمل
• آئین پاکستان: انحرافات اور بحالی کی جدوجہد

• Publisher: IPS Press