Translate Into

National Book Foundation has conducted storytelling session in the ICG F 6/2 Islamabad for the promotion of books culture and reading habits among our children.

نیشنل بک فاؤنڈیشن ، اسلام آباد
پریس ریلیز
این بی ایف کےزیرِاہتمام بچوں میں کہانی سننے اور کتاب کلچر کےفروغ کے لیے تقریب منعقد ہوئی

اسلام آباد ( پ ر ) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ہدایت پرنیشنل بُک فاؤنڈیشن کےزیرِاہتمام ،اسلام آباد کالج فارگرلز ،ایف سکس ٹو، میں بچوں میں کتاب پڑھنے کےرحجان اورکہانی سننے کی روایت کوفروغ دینےکے لیے ایک تعلیمی تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔تقریب میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنا ب مراد علی مہمند نے شرکت کی ۔ کالج کی پرنسپل محترمہ صبا فیصل نےبچوں کے لیے اس تقریب کےانعقاد پرانتہائی خوشی کااظہار کیا اورکہا کہ بچوں میں کتاب کلچر کوفروغ دینے اورکہانی سُننے کی روایت کواُجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بچے ہمارا مستقبل اورقوم کاسرمایہ ہوتے ہیں، ان میں کتاب اورکہانی کےذریعے شعور بیدار کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔یہ روایت رفتہ رفتہ ماند پڑتی جارہی ہے۔وزارتِ تعلیم کی جانب سےنیشنل بک فاؤنڈیشن کےزیرِ اہتمام اسلام آبادکالج فار گرلز میں اس نوعیت کااقدام ایک اہم کارنامہ ہے۔ ایسی تقریبات ہونی رہنی چاہئیں تاکہ ہماری نئی نسل کی رہنمائی ہو، اُن کواچھا انسان بننے میں معاونت ہو اور وہ کامیاب زندگیاں گزارسکیں ۔ملک وقوم کاروشن مستقبل بچوں کےہاتھ میں ہے۔ اساتذہ اور طالبات نےانتہائی خوشی اورجوش و جذبے کااظہار کرتے ہوئے اس تقریب کوکامیاب بنایا۔معروف ادیبہ کہانی کار نعیم فاطمہ علوی نےاپنی کتاب ”بچپن کی کہانیاں“ میں سے بچوں کوایک دلچسپ ،معلوماتی اورسبق آموز کہانی سنائی توبچوں نےبہت دلچسپی اورخوشی سےسُنی ۔ بعدازاں بچوں نے سوالات بھی کیے جن کےجوابات بھی دیے گئے ۔نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جناب مراد علی مہمند صاحب نےوزارت ِتعلیم کی ہدایت کےمطابق تقریب کابہترین اہتمام کیا اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔انہوں نےکہا کہ وزارتِ تعلیم کی جانب سے ایہ ایک بڑا قدم اٹھایا گیا جس کی ذمہ داری نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوسونپی گئی ہے۔ہم انشاءاللہ محمد محی الدین وانی صاحب فیڈرل سیکرٹری تعلیم کےاس مشن کو آگے بڑھائیں گے اورایسی سرگرمیوں کابھرپور اہتمام کرتےرہیں گے ۔کالجوں اسکولوں میں خصوصی طور پر ایسے اقدامات کرتےرہیں گے۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کےآٹی سیکشن کےانچارج اسدرسول ناگرہ
اورآفتاب احمد نےتقریب کوجدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پرآن لائن کرنے کااہتمام کیا۔ اس تقریب کی نظامت نازیہ رحمٰن نے کی۔
سلیم اختر ، این بی ایف