Translate Into

Literary Connections (ادبی رابطے )

نیشنل بک فاؤنڈیشن، وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیراہتمام، لوگ ورثہ کے اشتراک سے لوک ورثہ میوزیم، مین ہال میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر کامران جہانگیر کی خصوصی ہدایت اور خواہش پر منعقدہ گئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی فرح ناز اکبر، پارلیمانی سیکرٹری، ممبر قومی اسمبلی تھیں۔ انہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر انتہائی شاندار خطاب کیا اور تقریب کو خوب سراہا ۔پارلیمانی سیکرٹری نے ادب اور پاکستانی ثقافت کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ تقریب میں اپنی تخلیقات پیش کرنے والوں میں، نامور شاعر، مزاح نگار، محقق اور ہمہ جہت شخصیت ڈاکٹر انعام الحق جاوید، ممتاز شاعر جناب نعیم طارق، معروف ڈرامہ نگار جناب شعیب خالق، نئی نسل کی نمائندہ افسانہ نگاراور محقق ڈاکٹر حمیرا اشفاق شامل تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ، معروف گلوکارہ میڈم محمودہ قمر نے احمد فراز کی، مشہور غزل اور فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ "مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ " ساز و آواز کےساتھ گائی اور ایک سماں باندھ دیا۔ ادب اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لئے یہ ایک یادگار تقریب تھی۔تقریب کی نظامت نازیہ رحمان نے کی۔، ابتدائیہ سیکرٹری این بی ایف مراد علی مہمد نے پیش کیا۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر کامران جہانگیر نے ، مہمان خصوصی، مہمانان اعزاز اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی ترقی اور کتاب کلچر کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں اورلائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔ تقریب میں جڑواں شہروں، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شعراء ادباء ،
دانشوروں فنکاروں اور صاحبان ذوق خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ یہ ایک یادگار تقریب تھی۔