Translate Into

Balochistan Ki Surat-e-Haal, Masa’il Ki Nau’iyat, Asbaab Aur Hal | بلوچستان کی صورت حال: مسائل کی نوعیت ،اسباب اور حل

Balochistan Ki Surat-e-Haal, Masa’il Ki Nau’iyat, Asbaab Aur Hal | بلوچستان کی صورت حال: مسائل کی نوعیت ،اسباب اور حل
Rs.0.00
Rs.600.00
ISBN:
978-969-448-820-2
Category:
Language:
Urdu
No. of Pages:
231
Binding:
Paperback
Description:

ارمغان خورشید‘ سلسلہ کی زیر نظر کتاب ’’بلوچستان کی صورت حال: مسائل کی نوعیت ،اسباب اور حل‘‘ پروفیسر خورشید احمد کی بلوچستان کی صورت حال سے متعلق تقاریر اور تحریروں پر مشتمل ہے۔ پروفیسر صاحب نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی ،سماجی اور معاشی مسائل اور ان کے اسباب کیا ہیں ، ان مسائل کے حل نہ ہونے میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کا کیا کردار ہے ، بلوچستان میں مختلف بیرونی طاقتوں کا کیا کردار ہے، ان کے کیا منصوبے ہیں، اور ان مسائل کو کس طرح حل کیا جا سکتا ہے۔
اس سیریز کی دیگر کتب کی طرح اس کتاب میں شامل تقاریر بھی سینیٹ میں پروفیسر صاحب کے خطابات کی مدد سے مرتب کی گئی ہیں۔ان خطابات میں بعض ان کمیٹیوں کا ذکر بھی موجود ہے جن میں انھوں نے بطور رکن شرکت کی اور رپورٹ کی تیاری میں حصہ لیا۔ موضوع کی مناسبت اور اہمیت کے پیش نظر بعض رپورٹوں کی تلخیص اور سفارشات بھی اس جلد کا حصہ ہیں۔
کتاب کا دوسرا حصہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقدہ سمینار کی رپورٹ ہے۔ سمینار کے شرکاء میں بلوچستان کی سیاسی و سماجی قیادت سے تعلق رکھنے والے راہنماوں کے علاوہ کئی ماہرین بھی شامل تھے ۔ اس مجموعی تناظر میں کتاب میں پیش کیے گئے مباحث مطالعہ پاکستان اور مطالعہ بلوچستان کے طلبہ و اساتذہ اور محققین کے لیے تو مفید ہیں ہی، اس سے کہیں بڑھ کر یہ پالیسی سازوں کے لیے راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پرمشتمل’ ارمغانِخورشید سیریز ‘کے عنوان سے آئی پی ایس پریس کی یہ آٹھویں کتاب ہے۔ اس سیریز میں درج ذیل کتب بھی شامل ہیں:
پاکستان کی نظریاتی اساس، نفاذ شریعت اور مدینہ کی اسلامی ریاست
• دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلد اول]
• دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلددوم]
• اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش
• آئین- اختیارات کا توازن اور طرزِ حکمرانی
• آئین پاکستان : انحرافات اور بحالی کی جدوجہد
• پاکستانی معیشت کی صورتحال – مسائل ، اسباب اور لائحہ عمل

Publisher: IPS Press