Thursday, August 24, 2017
   
Text Size

Select Language

procurement of wood free offset paper

ٹینڈر فیس : 2000 روپے

ٹینڈر دستاویز

برائے

خریداری کاغذ

نیشنل بُک فاؤنڈیشن، صدر دفتر، اسلام آباد

(ٹینڈر انکوائری برائے خریداری پرنٹنگ پیپر)

۱۔      ٹینڈر انکوائیری نمبر:1/ایچ پی ایچ(28)427  70 /2016 ء ، مورخہ23  جولائی ، 2016

۲۔      نیشنل بک فاؤنڈیشن کو جنرل کتابوں کی چھپوائی کیلئے 65رم امپورٹڈ کاغذ درکار ہے۔  (ایک رم  500 شیٹس پر مشتمل ہو گا)  جس کی تصریحات مندرجہ ذیل ہیں۔

سائز:             20x30

گرام:             80

دیگر تصریحات:        وُڈ فری آفسٹ  پیپر  امپورٹڈ(دونوں طرف سےملائم/Glazness Both Side)

کلر:              لائٹ کریم      

۳۔      (i)۔ ٹینڈر وصول کرنے کی آخری تاریخ     11 جولائی ،  2016 ء  بوقت  11:30 بجےتک

(ii)۔ ٹینڈر کھولنے کی جگہ کمیٹی روم نیشنل بُک فاؤنڈیشن ، 6 ماؤ ایریا، سیکٹر  G-8/4، اسلام آباد ۔

۴۔       پیشکش کے ہمراہ  کاغذ کے  نمونہ جات تصریحات (Specifications) کے مطابق  منسلک ہوں ۔

 


 

شرائط و ضوابط

  1. ٹینڈر دہندہ اپنے ٹینڈر/ پیشکش کے ساتھ مندرجہ ذیل کاغذات منسلک کرے۔
  2. ٹینڈر پروفارما   ۔                 (Annex-A)
  3. سرٹیفکیٹ / اقرار نامہ ۔                 (Annex-B)
  4. این بی ایف کی جاری کردہ اصل رسید مبلغ 2000/- روپے بسلسلہ خریداری ٹینڈر دستاویزات  (ناقابلِ واپسی)
  5. بینک ڈرافٹ / پے آرڈر مبلغ 10,000/- روپے (Bid Security)
  6. فوٹو کاپی سیلز ٹیکس رجسٹریشنسرٹیفیکیٹ
  7. فوٹو کاپی نیشنل ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ
  8. پیشکش کے ہمراہ 5 عدد پیپر کی شیٹس پیپر، بطور نمونہ جات  منسلک کریں ۔
  9. درآمد شدہ پیپر کے نرخ، سائز ، گرام ،بشمول تمام ٹیکسز ،کرایہ ، لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے اخراجات  اسلام آباد پہنچ کی بنیاد پر درج کیے جائیں۔  نرخ پاکستانی کرنسی میں واضح طور پر دیئے جائیں ۔  ٹینڈر کھولنے کے بعد پیشکش میں  کسی قسم کی تبدیلی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
  10. پیشکش سر بمہر ایک لفافے میں پیش کی جائے، جس پر واضح طور پر پارٹی کا نام درج ہو۔
  11. پیشکش ٹینڈر کھولنے کی تاریخ سے 20 دن تک موثر رہے گی۔
  12. ٹینڈر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروڈکشن   نیشنل بُک فاؤنڈیشن، 6 ماؤ ایریا، سیکٹر G-8، اسلام آباد کو دستی یا بذریعہ ڈاک مورخہ11 جولائی  2016ء    بوقت 11:30 تک پہنچ جانے چاہئیں ۔11:30 کے بعد کوئی ٹینڈر وصول نہیں کیا جائے گا۔
  13. ٹینڈر مورخہ 11-07-2016 کو بوقت 12:30  نیشنل بُک فاؤنڈیشن اسلام   آباد کے کمیٹی  روم  میں کمیٹی ممبران متعلقہ پارٹیوں کے نمائندگان کی  موجودگی میں کھولے جائیں گے۔
  14. نا مکمل پیشکش ، جس میں ابہام پا یا گیا ہو وہ خارج کر دی جائیں گی۔
  15. کوئی فرم جو نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ساتھ مقدمہ بازی میں ملوث رہی ہو  یا پہلے کسی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہو،   وہ ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں ہو گی۔
  16. تمام پیشکشیں غیرمشروط ہونی چاہیے بصورتِ دیگر مسترد کر دی جائیں گی۔
  17. کامیاب ٹینڈر دہندہ کاغذ کے  سپلائی  آرڈر ملنے کے بعد 10 دن کے اندر  کاغذ سپلائی کرنے کا پابند ہوگا۔   البتہ کسی وجہ سے تاخیر کی صورت میں اُسے بہرحال پانچ   دن کی مزید مہلت  دی جائے گی۔ اس کے بعد 1000/- روپے یومیہ  جرمانہ اُس کے بل سے کٹوتی کی جائے گی۔
  18. نیشنل بُک فاؤنڈیشن کو پیپر کی مقدار میں کمی بیشی کر نے  کا مکمل   اختیار حاصل ہوگا ۔
  19. کامیاب ٹینڈر دہندہ کے  فراہم  کردہ کاغذ کی کھیپ  ادارے کی طرف سے نامزد کردہ انسپیکشن کمیٹی ٹینڈر دہندہ اور  این بی ایف کے گودام میں  کسی بھی وقت چیکنگ کر سکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر    گورنمنٹ لیبارٹری سے بھی چیک کروائی جا سکتی ہے۔ اگر اس کے نتائج مطلوبہ تصریحات  کے مطابق نہ پائے گئے تو تمام کھیپ منسوخ کر دی جائے گی اور Bid Security  بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔
  20. انکم ٹیکس اور GST  کی کٹوتی قواعدو ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔
  21. نیشنل بُک فاؤنڈیشن یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ کوئی ٹینڈر  مکمل یا جزوری طور پر   PPRA  کے رول کے مطابق منسوخ کر دے ۔  اس سلسلے میں مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا فیصلہ آخری تصور کیا جائے گا۔ فریقین کے درمیان کسی معاملے پر کوئی اختلاف پیدا ہونے کی صورت میں معاملہ مینیجنگ ڈائریکٹر  نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے رو برو بطور ثالث پیش کیا جائے گا جن کا فیصلہ حتمی ہوگا اور تمام فریقین اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔
  22. صرف NTN اور GST  رجسٹر فرمیں ہی ٹینڈر میں حصہ لے سکتی ہیں اور وہ پیشکش کے ہمراہ     NTN اور GST سرٹیفکیٹ کی کاپیاں منسلک کریں۔  بصورتِ دیگر  ٹینڈر منسوخ کر دیا جائے گا۔
  23. ٹینڈر دستاویز  کی شرائط و ضوابط کے بغیر کوئی بھی ٹینڈر  منسوخ کر دیا جائے گا۔
  24. نا مکمل پیشکش ، جس میں ابہام پا یا گیا ہو وہ خارج کر دی جائے گی۔
  25. کوئی فرم جو نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ساتھ مقدمہ بازی میں ملوث رہی ہو وہ ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں ہو گی۔
  26. Bis Security  منسلک نہ کرنے کی صورت میں پیشکش قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
  27. پیپر کے ہمراہ پیپر کے نمونہ جات منسلک نہ کرنے کی صورت میں پیشکش منسوخ کر دی جائے گی۔

جانچ  و پڑتال کا معیار(Evaluation Criteria)

اسسٹینٹ ڈائریکٹر

پروڈکشن


Annex-A

ٹینڈر پرفارما     Tender Proforma

  • مندرجہ ذیل کاغذ  کے نرخ فی رم پاکستانی کرنسی میں واضح طور پر  دیے جائیں۔  

نمبر شمار

سائز/ گرامجز

تعداد

ریٹ فی رم

اسلام آباد پہنچ مع ٹیکسز (Pak Rs.)

1.

20x30۔  80گرام وُڈ فری آفسٹ (لائٹ کریم کلر)

(دونوں طرف سےملائم/Glazness Both Side)

65 رِم

 

دستخط ـــــــــــــــــــــــــــــــ

نام ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مہر ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

تاریخ ـــــــــــــــــــــــــــــــ


 

Annex - B

سرٹیفکیٹ/اقرار نامہ

نمبر ۱۔ ہم میسرز ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے مطلوبہ پیپر کی تصریحات اور ٹینڈر کے شرائط و ضوابط بغور پڑھ لیے ہیں اور اس میں دی گئی شرائط و ضوابط کی پاپندی کریں گے۔

نمبر ۲۔ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مطلوبہ پیپر کی پیشکش ٹینڈر میں دیے گئے مطلوبہ معیار اور تصریحات کے مطابق ہے۔

نمبر ۳۔ ہماری طرف سے پیش کردہ  پیپر  ـــــــــــــــــــــــمیں تیار کردہ ہے جو کہ ـــــــــــــــــــــ میں تیار کیا گیا ہے۔

نمبر ۴۔   ہم اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ اگر مطلوبہ زر بیعانہ یا ہماری پیشکش ٹینڈر میں دی گئی تصریحات کے مطابق نہ پائی  جائے تو اسے مسترد کر دیا جائے۔

   دستخط  ــــــــــــــــــــــــ

نامــــــــــــــــــــــــــــ

مہر ـــــــــــــــــــــــــــ

تاریخ  ــــــــــــــــــــــــ